بلوچستان اسمبلی کا اجلاس میر ظہور حسین کھوسہ کی وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملتوی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور حسین کھوسہ کی وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرپرسن کے رکن قادر علی نائل کی زیر صدارت شروع ہوا۔اجلاس میں بی این پی کے رکن میر اختر حسین لانگو نے کہا کہ گزشتہ دنوں بلوچستان اسمبلی کے سابق اسپیکر میر ظہور حسین کھوسہ کا انتقال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ روایت رہی ہے کہ جب کسی سابق اسپیکر کا انتقال ہوتا ہے تو اجلاس کو ملتوی کردیا جا تا ہے لہذا آج کا اجلاس میر ظہور حسین کھوسہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملتوی کیا جائے جس پر اجلاس کی صدارت کرنے والے قادر علی نائل نے اجلاس سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی ظہور حسین کھوسہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے