بحیثیت بلوچستانی ہم سب اقوام کا فرض بنتا ہے کہ صوبے کو امن کا گہوارہ بناہیں ، میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان قبائلی تنازعات کا محتمل نہیں ہوسکتا قبائلی تنازعات نے بلوچستان کی پسماندگی میں سب سے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لہڑی اور جاموٹ قبائل کے قبائلی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ بحیثیت بلوچستانی ہم سب اقوام کا فرض بنتا ہے کہ صوبے کو امن کا گہوارہ بناہیں اور قبائلی تنازعات کو ختم کریں جبکہ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں اپنی کوشش روز اول سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور آئندہ بھی قبائلی تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا لہڑی اور جاموٹ قبائل کے درمیان ثالثین اور سادات کے ساتھ تعاون رہے گا تاکہ مسئلہ حل ہو جائے۔