ایران کے صدر کا گوادر اور دیگر اضلاع کیلئے سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا خیرمقدم کرتا ہوں، سردار یعقوب خان ناصر
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصر نے ناصر ہاوس لورالائی میں صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی اور ایران کے درمیان گہرے اور بہترین تعلقات قائم ہیں ایران کے صدر کا گوادر اور دیگر اضلاع کیلئے سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا خیرمقدم کرتا ہوں ملک وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کے نئی شاہراہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹو مکہ روڈ پروجیکٹ کے معاہدے سے پاکستان اور سعودی عرب میں برادرانہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوگاانہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام لازمی ہے پاکستانی میں اگر امن اور ترقی مقصود ہے تو قوم کو میاں نواز شریف اور شہبازشریف کا ساتھ دینا ہوگا جو کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب کمی سیمڈل کلاس کے افراد کو ریلیف ملا ہے ملک میں نو مئی کے المناک واقعات سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور ہماری دنیا میں امیج کو نقصان پہنچایا گیا ان واقعات میں پی ٹی آئی سمیت جو بھی ملوث پایا گیا اسکو قرار واقعی سزا ہونی چاہے انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی کی مدت اگست میں پوری ہورہی ہیاور عام الیکشن اکتوبر میں کرانے کا پلان ہے اگر ملک میں انتشار سیاسی عدم استحکام اور دہشت گردی کو مزید بڑہاوا دینے کی سازش ہوئی تو ملک میں الیکشن اگے جاسکتے ہیں جسکی آئین میں بھی اجازت ہے انہوں نے کہاکہ بھارت ہمارے مسائل پر غور وفکر کے بجائے اپنی فکر کرے جوکہ اقلیتوں کیساتھ امتیازی سلوک کر رہا ہے جس پر امریکہ اور اقوام متحدہ نے بھی گزشتہ روز اپنے تشویش کااظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ صورتحال میں قومی اتفاق رائے اور یکجہتی پیدا کرنے پر توجہ دینی ہوگی قوم کو بے روزگاری جہالت اور غربت سے نکالنے کیلئے اقدامات کرنا حکومت وقت کی زمہ داری ہے بلوچستان کو این ایف سی کے تحت بجٹ میں اسے پورا حق ملنا چاہئے بلوچستان کے بقایاجات کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وزیر اعظم سنجیدہ ہیں اور اس مقصد کیلئے وہ بلوچستان حکومت کے ساتھ یک آواز بننے کیلئے تیار ہیں بلوچستان ترقی کریگا تو پاکستان ترقی کریگا