9 مئی کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں،ان واقعات کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے، سردار یار محمد رند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما ء سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں،ان واقعات کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے،میں نے پارٹی چھوڑی نہیں لیکن غیر فعال ہوں، تین سال سے نہ میرا عمران خان سے رابطہ ہے اور نہ انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سردار یار محمد رند نے کہا کہ نو مئی کے واقعات سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی،ایسے واقعات نہیں ہونا چاہیے تھے۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ میں نے پارٹی چھوڑی نہیں لیکن غیر فعال ضرور ہوں، میں نے تو پارٹی سے اس لاتعلقی اختیار کی جب وہ حکومت میں تھی اور عروج پر تھی، دو مرتبہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی دیا،سرداررند نے کہا کہ تین سال سے نہ میرا عمران خان سے رابطہ ہے اور نہ ہی انہوں نیرابطہ کیا ہے،،میرا پارٹی میں ہونا نہ ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا ہے،سردار رند کا کہنا تھا کہ اب عمران خان سوچیں کہ انہیں پارٹی کے اندر کہاں سے نقصان پہنچایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے