کمشنر رخشان طارق الرحمن بلوچ کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی
خاران(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر رخشان طارق الرحمن بلوچ کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارش پر طارق الرحمن بلوچ کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے، اس وقت طارق الرحمن بلوچ کمشنر رخشان ڈویژن تعینات ہیں، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کمشنر رخشان طارق الرحمٰن بلوچ کو گریڈ 20 میں ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔