ڈی آئی جی نصیرآباد ڈویژن منیر احمد شیخ نے پولیس پر حملوں کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا

ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) ڈی آئی جی نصیرآباد ڈویژن منیر احمد شیخ نے پولیس پر حملوں کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا، ڈویژن کے تمام ایس ایس پیز کو جاری مراسلے میں حفاظتی اقدامات اور سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے موصول ہونے والے تھریٹ الرٹ مراسلے کے بعد ڈی آئی جی نصیرآباد منیر احمد شیخ نے ڈویژن بھر کے تمام ایس ایس پی کو تھریٹ الرٹ مراسلہ جاری کر دیا، مراسلہ نمبر ایس ٹی وائے 09-2403 میں ڈی آئی جی نصیرآباد منیر احمد شیخ نے تمام ایس ایس پیز کو ہدایت جاری کی ہے کہ سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے جاگیر میں بدنام زمانہ گینگ مٹھو شاہ اپنی پناہ گاہ برقرار رکھے ہوئے ہے، مٹھو شاہ گینگ نے گزشتہ ماہ تاجر کے بیٹے فرقان سومرو کو اغوا کیا تھا اور مغوی کی بازیابی کے لئے کئے جانے والے پولیس آپریشن میں مذکورہ گینگ نے انسپکٹر سمیت 6 اہلکاروں کو شہید جبکہ 2 کو زخمی کر دیا تھا، چند روز قبل اوستہ محمد کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران بدنام زمانہ مٹھو شاہ کا والد معشوق شاہ مارا گیا تھا جسکے بعد مٹھو شاہ گینگ نے پولیس افسران اور اہلکاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر لی، مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ مٹھو شاہ گینگ کو سندھ کے کچے کے بھنگوار، تیغانی و دیگر ڈاکو گینگ کی مدد حاصل ہے اور مٹھو شاہ گینگ ڈی آئی جی نصیرآباد منیر احمد شیخ، ایس ایس پی اوستہ محمد حسنین اقبال، ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار طالب حسین لاشاری، ایس ایچ او سٹی اوستہ محمد عبدالرؤف جمالی، سی آئی اے کے طارق بہرانی شامل ہیں کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں، مذکورہ گینگ کے پاس 3 عدد آر پی جی 7، 2 عدد جی پی 25، ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچر، ایس ایم جی سمیت دیگر خودکار اسلحہ موجود ہے، مراسلے میں ایس ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو حفاظتی اور سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کیساتھ ضلع اور تھانوں کے ایریاز کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کے ساتھ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ بھی سخت کی جائے، پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ اپنی جان کی حفاظت کو بھی ہر صورت یقینی بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے