ملک میں جو سیاسی حالات چل رہے ہیں اس میں ہمیں سب سے پہلے پاکستان کو مقدم رکھنا چاہیے، میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ملک میں جو سیاسی حالات چل رہے ہیں اس میں ہمیں سب سے پہلے پاکستان کو مقدم رکھنا چاہیے پھر پاکستان کے تمام اداروں کا ایسا احترام کرنا چاہیے جن کا ملک کے اندر اور باہر بھی اداروں کو عزت اور احترام کی نظر سے دیکھا جائے ہمارے سیاستدانوں کو چاہیے کہ اپنے لوگوں کو اخلاقیات اچھی زبان،اصولوں، اور اپنی نظریات پر کاربند رہنے اور اپنی سر زمین بشمول عوام کیلئے اپنی خدمات کو بروئے کار لائے اور پاکستانی عوام کو محتد رکھیں پاکستان کی ترقی کیلئے کام کریں اور پاکستانی عوام کو غلط راستے،جذباتی راستے، اور پاکستانی عوام کو دشمن کے راستے سے ہٹاہیں اور ترقیاتی پاکستان کا راستہ دکھائیں جس سے پاکستان کے دہشتگردوں کو منہ کی کھانی پڑے پاکستان کے دشمن مایوس ہو اور یکجہتی کا اظہار کرکے اس وقت جو ملک میں دہشتگردی چل رہی ہے پاکستان کے مخالف دشمن قوتیں جس میں بھارت سر فہرست ہے وہ ہمیشہ پاکستان میں اس طرح کے انتشار چاہتا ہے اور وہ آج کل کے حالات کو مزید خراب دیکھنا چاہتا ہے ہم ایک قوم بن کر پاکستان سے وفاداری کا ثبوت دے کر پاکستان کے قومی ایشوز جیسے دہشت گردی وغیرہ میں ایک ہو کر باقی اپنے منشور کے ذریعے پاکستانی عوام کو مطمئن کریں اور ان کی خدمت کریں وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر وقت پاکستان اور پاکستان کے اداروں کی حفاظت کیلئے کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے