عمران خان کو کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے کیسز کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، اسٹیٹ کونسل اور عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت وفاق کی طرف سے کیسز کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے مہلت کی استدعا کی گئی۔ وفاق کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ کچھ مہلت دے دیں کیسز کی تفصیلات فراہم کردیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے