حکومت تاجروں کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر کے رویے کا نوٹس لیکر انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے، رحیم آغا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نامناسب رویئے کے خلاف 22مئی کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے گیٹ کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر کے رویے کا نوٹس لیکر انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے۔ یہ بات انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا،ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ، حاجی عبدالظاہر بڑیچ،میر بالاچ خان شاہوانی،سید حیدرآغا، طاہر جدون،شفیع آغا،اسدخان ترین اوردیگر تاجروں کے ہمراہ بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران بلوچستان نے ہمیشہ تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے پرامن جدوجہد کی ہے اورہمیشہ سرکاری افسران کو عزت کی نگاہ سے دیکھا ہے کیونکہ سرکاری افسران کو سرکاراس لئے تنخؤاہ دیتی ہے کہ وہ تاجروں اور عوام کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کریں لیکن کبھی کبھار ایسے کالے بھیڑیے پیدا ہوتے ہیں جو سرکاری کرسی اور مراعات اورمشینری کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے زیارتیوں پراتر آتے ہیں جس کی مثال 17مئی کو عبدالستار روڈ کو کھولنے کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دفتر میں ایک میتنگ رکھی گئی تھی جس میں انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغااوردیگر عہدیداران نے شرکت کی اجلاس کے دوران ایڈمنسٹریٹرطارق جاوید مینگل نے غلط بیانی شروع کی جس پر ہم نے کہا کہ آپ غلط بیانی کررہے ہیں اس دوران ایڈمنسٹریٹر تعیش میں آگئے اورمجھے گریبان سے پکڑ کر دھکے دینے لگے اورغلیظ قسم کی گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس کی انجمن تاجران بلوچستان مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف سینئر صوبائی وزیر سردار محمدصالح بھوتانی اور سیکرٹری بلدیات محکمے کی بہتری اورشہر کی خوبصورتی کیلئے کوشاں ہیں لیکن دوسری طرف ایڈمنسٹریٹر جیسے نااہل آفیسر کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے شہرکے اطراف کی ناگلایں گندگی سے بھری ہوئی ہیں اور جگہ جگہ کچرے کے ڈھیرلگے ہیں اور ایڈمنسٹریٹر عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے دفتر میں عزت دار لوگوں کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں چیف سیکرٹری بلوچستان اور تھانہ سول لائن میں ایڈمنسٹریٹرکے خلاف قانونی کارروائی کیلئے درخواست دیدی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اورسینئر صوبائی وزیر سردارمحمد صالح بھوتانی سے اپیل کرتے ہیں کہ ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل کو فوری طور پرعہدے سے ہٹایاجائے بصورت دیگر 22مئی کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے گیٹ کے سامنے پرامن دھرنا دیں گے اور آئندہ کے سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے