بلو چستان میں فنڈز کی قلت کی وجہ سے تر قیاتی کام روک دئے گئے ہیں، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلو چستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلو چستان میں فنڈز کی قلت کی وجہ سے تر قیاتی کام روک دئے گئے ہیں، بلو چستان کو 7 ارب کے قریب این ایف سی کی رقم ادا نہیں کی گئی،بلوچستان کو مالی حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ اہے،حکومت محدود وسائل میں رہتے ہوئے کا م کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی اداروں پر 57ارب روپے بلوچستان کے واجب الادا ہے،وزیراعظم اپنا اہم کردار ادا کریں،گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھی وفاقی حکومت کے رویے پر تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے واجبات ادا نہیں کئے جارہے وزیراعظم بلوچستان کیلئے ایک نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو مالی حوالے سے کافی مشکلات ہیں نہیں چاہتے کہ ایسی صورتحال بنے جس سے تنخواہ دینے کے قابل نہ ہو7 ارب کے قریب این ایف سی کی رقم ادا نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ پی پی ایل کا بلوچستان حکومت کے ساتھ رویہ بھی ناقابل قبول ہے بلوچستان حکومت ایک وفد بناکر وفاق جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان محدود وسائل میں کام کررہی ہے فنڈز کی قلت کی وجہ سے ترقیاتی کام روک دیے گئے ہیں۔ ترجمان حکومت بلو چستان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ وفاق بلوچستان کا57 ارب روپے مقروض ہے بلوچستان کے بہت سے ترقیاتی اسکیم سست روی کا شکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے