بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد 18مئی کو ہوگا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد 18 مئی کو ہوگا 3 بجے ہوگا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلوچ رخشان ڈویژن میں تعلیمی زبوں حالی، رخشان یو نیورسٹی خاران کے قیام سے متعلق منظور شدہ قرار داد پر ہو نے والی پیش رفت اوررکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے محکمہ داخلہ کی جانب سے وفاقی لیویز فورس کے سروس سڑکچر اور انکے مستقبل کے بابت اقدامات نہ اٹھا نے پر الگ الگ توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید قاضی نصیر آباد ڈویژن کے طلباء کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کیمپس کو علیحدہ یو نیورسٹی آف نصیر آباد کا درجہ دینے اور رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیر پی پی ایچ آئی کے ملازمین کو فی الفور مستقل کر نے سے متعلق الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے۔ اجلاس میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور اور محکمہ پی ڈی ایم اے سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے