انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ (IFAD) کی طرف سے مالی اعانت فراہم کرنے والے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک (WFP) اور حکومت بلوچستان کے باہمی اشتراک سے بلوچستان کےدو اضلاع گوادر اور لسبیبلہ میں غذائیت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے گوادر لسبیلہ لائیولی ووڈ سپورٹ پراجیکٹ (GLLSP)کے نفاذ اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ (IFAD) کی طرف سے مالی اعانت فراہم کرنے والے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈبلیو ایف پی کی پاکستان میں قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر محترمہ راتھی پالکرشنن( Ms. Palakrishnan) جبکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے گوادر لسبیلہ لائیولی ووڈ سپورٹ پراجیکٹ کے سربراہ رحمت دشتی نے نمائندگی کی۔ اس موقع پر پاکستان میں قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر ڈبلیو ایف پی محترمہ راتھی پالکرشنن (Rathi Palakrishnan) نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ حکومت بلوچستان اور ڈبلیو ایف پی کے درمیان شراکت داری ہمارے مشترکہ غذائی اہداف کو حاصل کرنے میں ہماری مدد کرے گی۔
جبکہ صوبائی سربراہ گوادر لسبیلہ لائیولی ووڈ سپورٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر رحمت دشتی نے IFAD اور عالمی ادارہ خوراک WFP کی غذائی اورزرعی تحفظ کے لیے صوبے میں اعانت کو سراہا اور اسے صوبے کے ان اضلاع کے غریب طبقے کے لیے مدد کا ذریعہ قرار دیا۔ عالمی ادارہ خوراک کی سربراہ نے کہا کہ یہ پراجیکٹ غذائیت سے متعلق رویوں میں تبدیلی اور غذائی قلت کی روک تھام میں کارگر ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی غذائی قلت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے 15 اضلاع میں کیے گئے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ دو سال سے کم عمر کے تقریباً ایک تہائی بچے درمیانے درجے کی شدید غذائی قلت (ایم اے ایم) اور 14 فیصد شدید شدید غذائی قلت (SAM) کا شکار ہیں۔ ڈبلیو ایف پی سندھ اور بلوچستان کے 23 زیادہ پھیلنے والے اضلاع میں ٹارگٹڈ سپلیمنٹری فیڈنگ پروگرام (TSFP) کے ذریعے بچوں اور حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور لڑکیوں میں MAM کیسز کے علاج میں معاونت کر رہا ہے۔ گوادر لسبیلہ لائیولی ووڈ سپورٹ پراجیکٹ (GLLSP) گوادر اور لسبیلہ اضلاع میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لیے سرگرم عمل ہے جس کا مقصد مقامی افراد کے تعاون سے ترقی کے عمل کو مزید بہتر اور عوامی مفاد کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہے۔