پولیس تھانہ کیچی بیگ کی کارروائی گزشتہ روزکی دلخراش واقع میں ملوث مرکزی ملزم گاہی خان 2 بیٹے اور گن مین سمیت گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پولیس تھانہ کیچی بیگ کی کارروائی گزشتہ روز کی دلخراش واقع میں ملوث مرکزی ملزم گاہی خان دو بیٹے اور گن مین سمیت گرفتارحسب الحکم ڈی آئی جی کوئٹہ جناب غلام اظفر مہیسر صاحب، ایس ایس پی آپریشن جناب ذہیب محسن صاحب اور ایس پی آپریشن سریاب ڈویژن جناب ضیاءالحق مندوخیل صاحب کے ہدایات پر زیر نگرانی ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل خلیل احمد بگٹی کے تھانہ کیچی بیگ کے SHO انسپکٹر عبدالقادر قمبرانی صاحب نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز گاہی خان اسٹریٹ کیچی بیگ میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد کی قتل اور خاتون سمیت بہت سے افراد کے زخمی کرنے کے مقدمہ نمبر38/2023 بجرم زیر دفعہ 302،324،147،148،149 ت پ ATA/07 میں نامزد مرکزی ملزم سمیت ذیل ملزمان کو گرفتار کیا1۔ گاہی خان ولد محمد ابراہیم لہڑی2۔ صدام ولد گاہی خان لہڑی3۔ چنگیز ولد گاہی خان لہڑی4.صالح محمد ولد محمد علی قوم کھیازئی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے