ملک میں تشددانتشارنفرت تعصب اوربدعنوانی کے ذمہ دارپی ٹی آئی،پی ڈی ایم اور مقتدرقوتیں ہیں، مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ملک میں تشددانتشارنفرت تعصب اوربدعنوانی کے ذمہ دارپی ٹی آئی،پی ڈی ایم اور مقتدرقوتیں ہیں احتساب کو انتقام بنانا اور متناز عہ فیصلے کرنا،جھوٹ،فریب کی سیاست کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔سیاسی عدالتی فیصلوں کو پسند ناپسندکرنا دانشمندی نہیں۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوجعلی مقدمات میں قید اور احاطہ عدالت سے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا اور اب قانونی حق ضمانت سے محروم کیا گیا ہے۔مولانا ہدایت الرحمان بے گناہ سیاسی اسیر،عوامی مسائل پرجرات مندآوازکی پاداش میں پابند سلاسل ہیں انشاء اللہ دوہرے معیار ختم ہوں گے عدالت عظمیٰ انصاف دیگی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ رہا اور عوامی انقلابی جدوجہدشروع کریگی۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں مقتدرقوتوں کی گٹ جوڑ کی وجہ وسائل سے مالامال بلوچستان کے عوام مسائل ومشکلات اورپریشانیوں کا شکار ہیں۔عوام پر دہشت گردی مہنگائی بیروزگاری مفلسی اوربدعنوانی مسلط ہیں۔عدلیہ سیاست اداروں کے خلاف محاذ،جلاؤ گھیراؤسب حرکتوں سازشوں کا شکار غریب پریشان حال عوام ہوں گے لٹیرے ملک کو دیوالیہ وتباہ کرکے بیرون ملک بھاگ جائیں گے جبکہ محب وطن دیانت دار عوام یہی رہیں گے۔بلوچستان کی تباہی وبربادی کے ذمہ دار لٹیرے ہیں وسائل کو لوٹے جارہے ہیں چیک پوسٹوں،بارڈر وساحل پر لوٹ مار گرم ہیں۔جماعت اسلامی ان مظالم کے خلاف میدان عمل میں موجودہیں انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی بلوچستان کے سلگتے مسائل حل کریں گے۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بلوچستان کے مظلوم عوام، وسائل،ساحل کے دفاع،لوٹ مار،زیادتیوں،بھتہ خوری،غنڈہ ٹیکس کے خلاف عوام کیساتھ میدان عمل میں نکلاہے حکمران مقتدرقوتیں بلوچستان کی ترقی کے دعوے تو کرتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ بھتہ خوروں،منشیات وشراب مافیازکے خلاف ہیں اس لیے ان لٹیروں نے مولانا کی تحریک کوناکام بنانے اور اپنی لوٹ مار کو دوام دینے کیلئے مولانا پر جھوٹے مقدمات بنائے۔انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ عوام کو حقوق دلانے میں کامیاب اور بھتہ خورو ں لٹیروں کی سازشوں کو عوامی قوت جمہوری جدوجہد سے ناکام بنائیں گے وہر طرف لوٹ مار جاری،جماعت اسلامی اس بدعنوانی لوٹ مار کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے