بی این پی ہر قسم کی نفرت، تعصب، تنگ نظری سے پاک انسانوں کی خدمت کی جدو جہد پر یقین رکھتی ہے،غلام نبی مری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پارٹی کے مرکزی سیکر ٹریٹ میں ایم پی اے ٹائٹس جانسن کی جانب سے ہندو کمیو نٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کوہوم سولر سسٹم تقسیم کر نے کے سلسلے میں تقریب زیر صدارت پارٹی کے سینٹرل ایگزیٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری منعقد ہوا۔جس میں مہمان خان پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی ٹائٹس جانسن تھے۔ اس موقع پر سینٹرل ایگزیٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری،رکن صوبائی اسمبلی ٹائٹس جانسن،پارٹی کے ضلعی جنرل سیکر ٹری میر جمال لانگو، سینئر نائب صدر ملک محئی الدین لہڑی، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، فنانس سیکر ٹری میر محمد اکرم بنگلزئی، خواتین سیکر ٹری باجی منورہ سلطانہ سمالانی، رضا جان شاہیزئی، سلیم چند،چوہدری تنویر مسیح، جاوید جانسن، شاہد جمیل، ممبرا قلیتی کمیشن بلو چستان عادل آکاش، تنویر سرور اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بی این پی ہر قسم کی نفرت، تعصب، تنگ نظری سے پاک انسانوں کی خدمت کی جدو جہد پر یقین رکھتی ہے جوبھی انسان بلو چستان کو آپنا مادر وطن سمجھ کر اسکی غم و خوشی، نفع اورنقصان میں شریک ہوں گے وہ بلو چستان کے وسائل پر حقوق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندو بر ادری کو سو لر تقسیم کر نا کوئی بڑا کار نانہ اور احسان نہیں ہے بلکہ بی این پی قومی حقوق کی خاطر جمہوری جدو جہد میں مصروف عمل ہے یہاں کے لوگوں کے بنیادی مسائل کو حل کر نے کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کر تی رہے گی، بی این پی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آج کوئٹہ کے سب سے بڑی سیا سی پار لیمانی اور تنظیمی یہاں کے آباد تمام اقوام کے تر جمان نمائند ہ جماعت ہے جنہوں نے ہر فارم پر بلو چستان کے اجتماعی، قومی مفادات کو اولیت دے کر بلو چستان میں قوم دوستی، وطن دوستی اور انسان دوستی کے فکر و خیال اور سوچ کو پروان چڑ ھا یا ہے، آج بلو چستان قدرتی دولت سے مالامال خطہ ہو نے کے باجودیہاں کے تمام شہری بنیا دی ضروریات زند گی سے محروم، پسماندگی اور بد ترین استحصال کا شکار ہیں اسکا بنیا دی سبب بلو چستانی عوا م کو مختلف ناموں، مذاہب، فرقوں اور برادریوں میں تقسیم کر کے بلو چستان کے قومی حقوق کی موثر آواز کو کمزور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں اور قومی راہشون سر دار عطاء اللہ خان مینگل کی فکر و نظریے کو عملی بنیادوں پر فروخت دینے کے لئے بلو چستان عوام کے حقیقی آواز کی شکل میں صوبے کی نمائندگی کر تے چلے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے اقتدار کے حصول کوئی اہمیت نہیں رکھتی بلکہ اقدار کو فروخ دینا ہمارے جدو جہد کا محور ہے، پارٹی نے پار لیمانی ایوانوں میں جس انداز میں بلو چستان کے گھمیر سیا سی مسائل کو اجاگر کیا ہے اسکی نیپ کے بعد کوئی مثال موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ الیکشن کے دوران جو وعدہ وحید کیا تھا انکو پورا کر نے کی خاطر سخت گیر اصولی موقف کے بدولت ملکی سطح پر پارٹی کی سیا سی اور نظریاتی جدو جہد اور بیانیے کو جوپزیرائی، تائید و حماعت مل رہی ہے و ہ اسکی عکاسی کر تا ہے کہ بی این پی موجود ہ دور کے نیشنل لیزم، قوم وطن دوستی کے حقیقی علمبر دار جماعت ہے۔اس موقع پر پارٹی کے رہنماؤں نے شانتی نگر اختر آباد روڈ یونٹ کے مردو خواتین کو پارٹی کے ایم پی اے ٹائٹس جانسن کے ترقیاتی فنڈ سے ہوم سولر سسٹم ہندو کمیو نٹی سے تعلق رکھنے والے افراد میں تقسیم کئے۔