اینٹی نارکوٹکس کی کاروائیوں میں منشیات برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے مختلف کاروائیوں میں بھا ری مقدر میں منشیات برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ترجمان اینٹی نار کو ٹیکس کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے5کاروائیوں میں 1529کلوگرام افیون، 10.990 کلوگرام ہیروئن،366کلوگرام چرس،0.900کلو میتھ ایمفیٹامائن (آئس)اور 1.200کلو ایمفیٹامائن بر آمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے