پی ٹی آئی مظاہروں میں شریک سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پشاور (ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پی ٹی آئی کے مظاہروں میں شریک سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پرتشدد احتجاج میں سرکاری ملازمین کے شامل ہونے کی چھان بین شروع ہوگئی ہے جب کہ مظاہروں میں شریک سرکاری اسکول ٹیچرز کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے۔

احتجاج میں شرکت کرنے والے اساتذہ کی نشاندہی کے بعد پرتشدد واقعات میں شامل سرکاری ٹیچرز پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔ پولیس حکام کے مطابق سرکاری اسکول ٹیچرز و دیگر سرکاری ملازمین کی نشاندہی ویڈیوز اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے کی گئی ہے۔

سرکاری ٹیچرز و ملازمین کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپا مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، جس کے بعد پی ٹی آئی احتجاج میں شامل سرکاری ملازمین کے نمبرز بند ہیں اور وہ اسکولوں سے غائب ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے