بلوچستان کے تمام محکمے لواحقین کی بھرتی کا عمل شروع کریں، بلوچستان لیبر فیڈریشن
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان عبدالمعروف آزاد حاجی عبدالعزیز شاہوانی محمد عمرجتک عابد بٹ دین محمد حسنی حاجی یوسف کرد منظور احمد سیف اللہ ترین ملک وحید کاسی ظفرخان رند عارف خان نچاری میر زیب شاہوانی حبیب اللہ لانگو فضل محمد یوسفزئی ملک محمد حسین نصیر احمد رند سید اسماعیل شاہ حبیب اللہ شیخ محمد بخش حاجی ممتاز احمد منیر احمد پندرانی افضل مینگل محمد ابراہیم حبیب اللہ شیخ امان اللہ خان محمد یار کدیزئی نصیراحمد رند حاجی مشتاق احمد موندرہ اور دیگر مزدور تنظیموں کے رہنماؤں نے بلوچستان حکومت کی جانب سے دوران ڈیوٹی فوت ہونے والے ملازمین اوردرجہ چہارم مزدوروں کے حقیقی ورثاء کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کو احسن قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو اور انکی کابینہ کا درست فیصلہ قرار دیا ہے۔مزدور رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام سرکاری اداروں اتھارٹیز میونسپل کارپوریشنز اورومیونسپل کمیٹیاں اور د دیگر بڑی اتھارٹیاں نوٹیفکیشن کی روح کے مطابق عمل کرتے ہوئے اداروں میں دوران سروس فوت ہونے والے ملازمین کے حقیقی بچوں کو تعینات کریں اور جن ملازمین کی کوئی اولاد نہیں حکومتی پالیسی کے مطابق فوت ہونے والے ملازم کی بیوہ کو تعینات کیا جائے گا۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن نے ماضی میں بھی بھرتیوں کی اس پالیسی پر حکومتوں سے عمل کرایا تھا اب بھی ایسا ہی ہوگا۔ اور بھرتی کی اس پالیسی کا مقصد ہماہے فوت اور شہید ہونے والے ملازمین کے خاندان کے افراد کی معاشی مشکلات کم کرنا تھا اور ہے تاکہ بیوہ اپنے بچوں کی کفالت اور تلیم سمیت دیگر اور جاری رکھ سکے۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن نے صوبے بھر میں اپنے ضلعی اور زونل رہنماؤں اور نمائندوں کو خاص تاکید کی ہے کہ وہ لواحقین کی بھرتی کے عمل کی محکموں میں خود نگرانی کریں تاکہ ککی کی حق تلفی نہ ہو۔ سن کوٹہ کے حوالے سے بی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین بلوچستان کے صدر قاسم خان کی آئینی پٹیشن کا سپریم کورٹ آف پاکستان سے فیصلہ آنے سے قبل اور بعد میں چند جعلی تنظیموں اور ایکشن کمیٹیوں نے ہمارے فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں اور بیواؤں کو بیوقوف بناکر ان سے خوب رقم بٹوری جو کہ غیر قانونی عمل اور جرم ہے۔ فوت ہونے والے ملازمین کے حقیقی ورثاء بیٹے بیٹی یا بیوہ کسی کمیٹی یا چیرٹی ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی باتوں میں آنے کی بجائے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے تمام اضلاع میں نائب صدور یا پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے ضلعی رہنماؤں سے رجوع کریں وہ سن کوٹہ کی بھرتی کا کیس تمام ضروری کاغزا ت کی تصدیق کے بعد ضلعی افسران سے تصدیق مہر کے بعد کوئٹہ مرکز میں بھجوائیں گے تاکہ ایسی بھرتیوں کا عمل شفاف ہو۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان اور تنظیموں کے مزدور رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے ملازمین مزدوروں کیساتھ ہوئی نا انصافیوں صوبائی محکموں میں تنخواہوں کی تفریق کے خاتمے اور مہنگائی کے تناسب تنخواہوں اضافے کیلئے بھر پور جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا۔ اور صوبائی بجٹ سے قبل رابطہ مہم تیز کرکے صوبے کی تمام اتھاڑٹیز اور میونسپل اداروں کو تنخواہوں پنشن گریجویٹی کے لئے سالانہ بجٹ کے حصول کیلئے تحریک چلائی جائے گی۔