امن و امان کی صورتحال،بلوچستان میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو بہتربنانے کے لیے فوج کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے آرٹیکل 245 کے تحت صوبہ میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی، بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں فوج کی تعیناتی کے لیے ریکوزیشن بھجوائی تھی، بلوچستان میں پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تعینات کی جائے گی،ذرائع کے مطابق فوج کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن وزارت داخلہ جاری کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے