خضدار: گندم کی اسمگلنگ ناکام 100سے زائد بو ریاں بر آمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)خضدار میں لیویز نے گندم کی اسمگلنگ ناکام بنا تے ہوئے 100سے زائد بو ریاں بر آمد کر کے 4افراد کو گر فتار کر لیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ خضدارکے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن (ر)جمیل بلوچ کی گندم اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حکم اوراسسٹنٹ کمشنر خضدار علی درانی کی سب ڈویژن خضدار کے تمام چیک پوسٹوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت پر نائب تحصیلدار باغبانہ حبیب گچکی لیویز انچارج باغبانہ محمد ابراھیم دفعدار غلام علی کی سربرائی میں رات گئے لیویز چیک پوسٹ زاوہ کے اہلکاروں نے گندم اسمگلنگ کرنے والے الھاشمی کوچ کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن کوچ ڈرائیور چیک پوسٹ کے بیریئرز کو توڑ کر بھاگ گئے لیویز کے جوانوں نے کوچ کا پیچھا کرتے ہوئے چند کلومیٹر کے فاصلے پر کوچ نمبر (JB 7979)کو روک کر دوران تلاشی گندم کی 100سے زائد بوریاں برآمد کرلیں جو دوسرے ضلع منتقل کی جارہی تھیں۔لیویز نے گندم مالک محمد ایوب ولد سلطان، کوچ ڈرائیور امیر محمد ولد میر حمزہ،کوچ مالک عبدالغفار ولد عبدالوہاب ساکنان کوئٹہ اور کوچ کلینر محمد رمضان ولد محمد بخش سکنہ سندھ کوکر گرفتار کرکے گندم اور کوچ کو تحویل میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے