کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کروائے جائیں، وومن آرگنا ئز یشن

کو ئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وومن آرگنا ئز یشن کی ممبر ثنا ء درا نی نے کہا ہے کہ خواتین، معذور افراد اور خواجہ سراافراد کی سیا سی عمل میں شرکت یقینی بنا کر انہیں انتخابات میں حصہ لینے اور ووٹ کا حق استعمال سے متعلق رہنمائی کی ضرورت ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کروائے جائیں، خواتین پو لنگ ایجنٹس اور پریز انٹنگ آفیسر ز کی حفاظت کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو وومن آرگنا ئز یشن کے ممبران گل حسن، علا ؤ الد ین، شما ئلہ اسما عیل، بہرا م لہڑ ی اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پر یس کا نفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ٹو ڈیز وومن آر گنائزیشن پچھلے کئی سالوں سے صوبے میں خواتین کے حقوق کے لئے کام کر رہی ہے اور سی آئی پی نیٹ ور ک کے ممبر کی حیثیت سے خواتین، معذور افراد اور خواجہ سرا افراد کے سیا سی عمل میں شمو لیت کے حوالے سے اپنی کوششیں جا ری رکھیں ہو ئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹو ڈیز وومن آر گنائزیشن نے کوئٹہ کی خواتین کے لئے نہ صرف ووٹرز ایجو کیشن کیمپین شروع کی بلکہ شعور و آگاہی کے لئے ریڈیو پر وگرامز بھی منعقد کروائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ میں جلد از جلد بلدیا تی انتخابات کروائے جائیں، خواتین پولنگ ایجنٹس اور پریز نٹنگ آفیسرز کی حفاظت کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں، الیکشن کمیشن خواتین، معذور افراد اور خواجہ سرا افراد کے لئے سیا سی ما حول سازگار اور محفوظ بنا نے کے لئے ضا بطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرائے تاکہ کسی پسماند ہ گروہ کے خلاف غلط زبان استعمال نہ ہو سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017نافذ کیا جائے اور تمام شکون جن میں خواتین، معذور افراد اور خواجہ سرا افراد کے حقوق کے تحفظ کا ذکر ہے ان پر عمل یقینی بنایاجائے، نادرا خواتین، خواجہ سرا، معذور افراد کے لئے پہلی دفعہ بغیر فیس قومی شناختی کارڈ بنوانے کی پا لیسی پر عمل کو یقینی بنائے، نادرا خواتین، خواجہ سرا، معذور افراد کے شناختی کارڈ بنا نے میں درپیش مشکلات دور کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابی حلقوں میں ان علاقوں کی نشاندہی کی جائے جہاں گزشتہ انتخابات میں خواتین کاووٹر ٹرن آؤٹ بہت کم رہا ہو تاکہ ایسے علاقوں میں خواتین ووٹر کے لئے ووٹ ڈالنے کی اہمیت پر مبنی مہم چلائی جاسکے، ایسے علا قے جہاں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ہو وہاں اس پر عمل کی قانونی سزا مشتہر کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ووٹروں کے اندراج اور انتخابی عمل میں شمولیت کے لئے عوامی آگاہی کے پروگراموں اور میڈیا مہمات میں خواجہ سراافراد کو بھی شامل کیاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے