ڈیرہ اللہ یار، سہنی پور میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار کے قریب سہنی پور میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، 30 سالہ سجاد علی اپنے گھر میں پانی کے موٹر کی مرمت کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، ورثاء نے لاش ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچائی جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی جسکے بعد ورثاء لاش گھر لے گئے اور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے