پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی 1936 کلوگرام اعلی کو الٹی کی چرس برآمد

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کوسٹ گارڈز نے کاروائی کر تے ہوئے 1936 کلوگرام اعلی کو الٹی کی چرس برآمد کرلی۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ادراے سے اطلاع ملی کہ گوادر سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیئے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے ایک تفصیلی منصوبہ بنایا اور 02 آفیسرز سمیت17 جوانوں پر مشتمل موبائل گشت پارٹیاں تشکیل دیں۔ دوران سرچ گوادرکے جنرل ایریا کلڈان جھل کے مقام پر جھاڑیوں چھپائی گئی 1936 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی جو کہ بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 32.3 ملین ڈالر ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی سراہا۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اسمگلنگ کے خاتمے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر تی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے