نیب کمیٹی تشکیل؛ کیسز اپنے پاس رکھنے یا منتقل کرنے کا فیصلہ کریگی
کراچی (ڈیلی گرین گوادر) نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد نیب کا بڑا فیصلہ سامنے آگیاکون سے کیسز نیب کے پاس رہیں گے کون سے دوسرے اداروں کو منتقل ہوں گے؟ نیب نے ریویو کمیٹی تشکیل دے دی،جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کرپشن اور اختیارات کے ناجائزہ استعمال کا ریفرنس منتقل کرنے کی ملزم کی درخواست پر سماعت ہوئی ڈپٹی ڈائریکٹر نیب قمر عباسی نے سندھ ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ نیب نے ریویو کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نیب قمر عباسی نے بتایا کہ ریویو کمیٹی ملک بھر نیب بیوروز میں جاکر کیسز کا جائزہ لے رہی ہے بیشتر کیسز احتساب عدالتوں نے بھی واپس نیب کو ارسال کیئے ہیں۔ احتساب عدالتوں سے نیب کو واپس بھیجے گئے کیسز کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ ریویو کمیٹی کے جائزہ لینے کے بعد ریفرنسز اور انکوائریاں متعلقہ اداروں کو بھیجی جائیں گی ریویو کمیٹی ملک بھر میں ہزاروں کیسز کا جائزہ لے رہی ہے، جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے 4 ہفتوں میں نیب سے رپورٹ طلب کرلی۔
این آئی سی وی ڈی کرپشن ریفرنس ملزم محمد جنید خان نے احتساب عدالت سے منتقل کرنے کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ احتساب عدالت نے ملزم کی درخواست مسترد کردی تھی۔