مسلم باغ ، سکیورٹی فورسزکا کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام 6 دہشتگرد ہلاک، ایک شہری سمیت سات جوان شہید

راولپنڈی / کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا جس کے نتیجے میں چھ دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن 12مئی کی شام دہشت گردوں کے ابتدائی حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع ہوا تھا، آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک اور ایک شہری سمیت7 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن میں کمپاؤنڈ میں موجود تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کوبحفاظت بچانا شامل تھا، کلیئرنس آپریشن میں ایک رہائشی عمارت سے 3 خاندانوں کو بچانا بھی شامل تھا، دہشت گردوں نے اپنے خوفناک حملے سے بچوں کو بھی نہیں بخشا۔آپریشن میں ایک شہری سمیت 7 جوان شہید ہوگئے، ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے