محکمہ خوراک بلوچستان نے گندم خریداری مہم کے سلسلے میں 6 لاکھ بوری گندم کی خرید اری مکمل کر لی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ خوراک بلوچستان نے گندم خریداری مہم کے سلسلے میں چھ لاکھ بوری گندم کی خرید اری مکمل کر لی۔ہفتہ کو سیکرٹری خوراک مجیب الرحمان پانیزئی کی زیر صدارت گندم خریداری کے ہدف کی تکمیل کے لئے جائزہ اجلاس منعقدہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم خریداری کے مقرر کردہ ہدف کو پورااور نصیر آباد ڈویژن میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مرتکب گندم کے زخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔اجلاس میں گوداموں پر چھاپوں کے لئے متعلقہ اداروں کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔سیکرٹری خوراک مجیب الرحمن پانیزئی نے کہا کہ امید ہے کہ زمیندار گندم خریداری مہم میں حکومت کے ساتھ معاونت میں اضافہ کرینگے۔سیکرٹری خوراک گندم خریداری کے عمل کی نگرانی کے لئے نصیر آباد ڈویژن میں قیام کریں گے۔یاد رہے کہ محکمہ خوراک حکومت بلوچستان کی جانب سے گندم خریداری مہم کے سلسلے میں دس لاکھ بوری گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا جس میں سے اب تک چھ لاکھ بوری گندم کی خرید اری مکمل کر لی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے