دہشت گردی کے خاتمے اور دیرپاامن کے قیام کے لئے سیکیورٹی فرسز کا عزم باعث فخر ہے، میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں سیکورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف کلیرنس آپریشن کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور دیرپاامن کے قیام کے لئے سیکیورٹی فرسز کا عزم باعث فخر ہے۔ انہوں نے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کرنے اور یرغمالیوں کی باحفاظت بازیابی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں چھ سیکورٹی اہلکاروں اور ایک شہری کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہداء نے جرات و بہادری کی مثال قائم کی پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور دیرپاامن کے قیام کے لئے سیکورٹی فرسز کا عزم باعث فخر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے