ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل ایک شہری سمیت 7 جوان شہید
کوئٹہ : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا، جس کے دوران چھ دہشت مارے گئے اور سات سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے. کلیئرنس آپریشن 12مئی کی شام دہشت گردوں کے ابتدائی حملےکو پسپا کرنےکے بعد شروع ہوا تھا، آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک اور ایک شہری سمیت7 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن میں کمپاؤنڈ میں موجود تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کوبحفاظت بچانا شامل تھا، کلیئرنس آپریشن میں ایک رہائشی عمارت سے 3 خاندانوں کو بچانا بھی شامل تھا