پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان کارکنوں کو چاہیے وہ ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں، نوابزادہ جمال رئیسانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کے فرزند وزیر اعلیٰ بلو چستان کے کوارڈینیٹر نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نواجون کارکنوں کو چاہیے وہ ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں،احتجاج کی آڑ میں اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا نے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے موجو دہ حالات تشویشناک ہے تاریخی مقامات کو نقصان پہنچانا، شہداء پاکستان کی تصاویرکو نظر آتش کرنا قابل مذمت ہے ایسے عناصر کو آڑے ہاتھوں لینا چاہیے۔ا نہوں نے کہاکہ احتجاج سب کا حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا نے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے نواجون کارکنوں کو چاہیے کہ ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں آپ کی ایک غلطی آپکے گھر والوں کے لئے آزمائش بن سکتی ہے جن کے لئے آ پ سب کچھ کر رہے ہیں وہ بعد میں آپ سے لا تعلقی کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپنا ملک اور مستقبل بچائیں اور مہذہب شہری کا کر دار ادا کریں۔