وزیراعظم میاں شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے اس ضمن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر غور و خوص کیا جائے گا، اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔