حا جی ولی محمد لہڑی مر حوم اور انکے خاندان کی بلو چ قوم، بلو چستانی عوام کے لئے قر بانیوں نا قابل فراموش ہیں، بلو چستان نیشنل پارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے جا ری کر دہ مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی کے سر کر دہ رہنماء سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر حاجی ولی محمد لہڑی مرحوم کی جدو جہد اور قر بانیوں کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لئے بروز اتوار 14مئی 2023کو بلو چستان بھر میں تعزیتی ریفرنس منعقد کئے جائیں گے جبکہ مرکزی ریفرنس بی این پی اور بی ایس او کوئٹہ کے زیر اہتمام 14مئی سہ پہر تین بجے بر مہ ہوٹل نزد سراج پیٹرولیم پمپ کے ساتھ پروگرام منعقد ہوگاجس میں بی این پی اور بی ایس او کے مرکزی و ضلعی قائدین خطاب کریں اور مرحوم ولی محمد لہڑی کی جہدو جہد اور قر بانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔ اعلامیہ میں بی این پی کے تمام اضلاع کے ذمہ داروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس دن کی مناسبت سے اپنے اضلاع میں پروگرام کے انعقاد کو یقینی بنا کر عوام اور کارکنوں کی بھر پورشرکت کی توسط سے پارٹی کے رہنماء کے نا قابل فراموش جد وجہد اور قر بانیوں کو سیا سی جمہو ری انداز میں اپنا بھر پور کر دار کریں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ حا جی ولی محمد لہڑی مر حوم اور انکے خاندان کی بلو چ قوم، بلو چستانی عوام کے لئے قر بانیوں نا قابل فراموش ہیں جو کئی عشروں پر محیط ہے جو بلو چستانی عوام کے قومی حقوق مسائل اور مشکلات کی خاطر آواز بلند کر تے ہوئے جد وجہد میں شریک رہے ہیں۔ دریں اثناء بلو چستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایکٹیو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری نے بی این پی کوئٹہ کے تمام یونٹ سیکر ٹریز، ڈپٹی سیکر ٹریز، ضلعی کونسلران، پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وقت مقرر پر مرکزی پروگرام میں اپنی شر کت کو یقینی بنائیں۔