اگر تحریک انصاف پولیٹیکل جماعت ہوتی تو پرامن احتجاج کی کال دی جاتی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سنگین الزامات پر قانون کے تحت حراست میں لیا گیا، اگر تحریک انصاف پولیٹیکل جماعت ہوتی تو پرامن احتجاج کی کال دی جاتی بلاول بھٹو نےکہا چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی کابینہ کودھوکا دیا انہیں سنگین الزامات پرقانون کے مطابق گرفتار کیا گیا۔پی ٹی آئی نےفیصلہ کرلیا تھاعمران خان گرفتارہوئےتوردعمل سیاسی نہیں ہوگا۔اگریہ سیاسی جماعت ہوتے تو پرامن احتجاج کی کال دیتے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پچھلے چند روزسے جو دیکھ رہے ہیں یہ تاریخ میں سیاہ دن ہیں۔ہم کسی کی گرفتاری پرجشن اورمٹھائیاں نہیں بانٹتے۔ ہماری جماعت پیپلزپارٹی کسی سیاست دان کی گرفتاری پرخوشی نہیں مناتی کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم شروع دن سے قومی احتساب بیورو کیخلاف ہیں، ہم نے نیب کی مخالفت کی لیکن تحریک انصاف اس ادارے کا دفاع کرتی آرہی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان نے نیب کو مک مکا قرار دیا لیکن ہم نے ہمیشہ نیب ختم کرنے کی بات کی، ہم اس کے قانون میں ترمیم لائے،اس کا سب سے پہلے فائدہ عمران خان کو ہوا۔ہم نے نیب کو بند کرنےکا مطالبہ کیا لیکن اسے تسلیم نہیں کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ برطانوی تفتیشی ادارے نے 190ملین پائونڈز پکڑے، برطانوی حکومت نے190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس دلوانا چاہے، لیکن عمران خان نےبند لفافے میں 190 ملین پاؤنڈ زکی کابینہ سےمنظوری لی۔اور یہ بھاری رقم ملک ریاض کو دی تاکہ وہاپناجرمانہ اداکرسکیں۔ہم اس جرم میں ملوث ہوتےتوجیل میں ہوتے۔