چیئرمین پی ٹی آئی کو بیرونی لابیوں نے پاکستانی سیاست میں انجیکٹ کیا ہے ، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بیرونی لابیوں نے پاکستانی سیاست میں انجیکٹ کیا ہے مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ کابینہ اجلاس میں آج اسی ایجنڈا پر کام ہورہا ہے کہ حکومت کہاں تھی اور کیا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی حکومت سے کہنا چاہتا ہوں جن اداروں کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ ہوا ان کے خلاف کارروائی کریں، تحریک انصاف کیخلاف ایک لمحہ ضائع کئے بغیر کارروائی کی جائے، کل سے جیلاو گھیراو کے مناظر دیکھ رہے ہیں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے بے جلوس نکالے ملین مارچ کیا، ہم نے اداروں کو اپنا ادارہ سمجھا، قومی تنصیبات کو کیوں نقصان پہنچایا جا رہا ہے، جی ایچ کیو کے دروازے توڑے گئے، ریاست کو نقصان پہنچانا ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اخلاق سے گری باتیں کی جاتی ہیں، کئی تنظیموں کا اس بنیاد پر کالعدم قرار دیا گیا، 12 سال پہلے ان کو سیاست کا غیر ضروری عنصر قرار دیا تھامولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو ان کے حوالہ کیا گیا اور یہ خود اس بات کی تصدیق کرتے ہیں، ایسا طبقہ پیدا کیا گیا ہے کوئی اسے نبوت کا درجہ دے رہا ہے، قوم ان سے اب حساب لے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے