عمران خان کی گرفتاری،سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،ڈالر بھی مہنگا

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) عمران خان کی گرفتاری پر ملک میں جاری بدامنی کے باعث سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے تیسرے روز شدید مندی کا رجحان رہا جبکہ ڈالر نے بھی اونچی پرواز جاری رکھی اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 298 پوائنٹس کی کمی پر ہوا، 100 انڈیکس 0.73 فیصد کمی سے 41074 کی سطح پر بند ہوا جبکہ 3.3 ارب روپے مالیت کے 9.9 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔مجموعی طور پر 324 کمپنیوں کے شئیرز میں لین دین ہوا، 101 کمپنیوں میں تیزی جبکہ 203 کمپنیوں میں منفی رجحان دیکھنے کو ملا۔

جبکہ دوسری طرف انٹربینک میں ڈالر بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،انٹربینک میں ڈالر 290 روپے سے تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5.37 روپے اضافہ ہوگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 290.22 روپے پر بند ہوا۔11 اپریل کو ڈالر 288.42 روپے کی گذشتہ بلند ترین سطح کو عبور کرگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے