صوبے کے تمام شاہراہوں کی بحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں، علی اکبر بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام شاہراہوں کی بحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات سے سابق صوبائی وزیر عبدالریم زیارتوال کی قیادت میں ہرنائی کا ایک وفد نے ہرنائی سنجاوی شاہراہ کی بحالی کے حوالے سے ملاقات کے موقع پر کہا اس موقع پر وفد کے علاوہ میر احمد مینگل چیف انجینئر روڈذ سبی زون عصمت اللہ صابر ایس ای روڈذ سبی سرکل کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر عبدالریم زیارتوال نے ہرنائی سنجاوی شاہراہ کے بارے میں سیکریٹری مواصلات و تعمیرات کو تفصیل اور درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد صوبے تمام شاہراہوں کو کافی حد تک نقصان پہنچا ہے ان شاہراہوں کی بحالی ایک چیلنج سے کم نہیں تھا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ روز اول سے ہی میری طرف سے یہ ہدایات ہیں کہ کسی بھی شاہراہ کی بحالی میں کوئی بھی کمزوری یا کوتاہی قابل قبول نہیں ہوگی لہٰذا محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام انجینئر آفیسرز اپنے عملے کے ساتھ کسی بھی قسم کی مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے ہرنائی سنجاوی شاہراہ کی بحالی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ایک ڈوذر فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مذکورہ شاہراہ کو جنگی بنیادوں پر بحال کیا جائے تاکہ ہرنائی اور سنجاوی کے عوام کو مزید تکلیف نا اٹھانی پڑے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر عبدالریم زیارتوال نے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے