بلوچستان میں حالات پر امن ہیں، میر ضیاء لانگو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات پر امن ہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالات پر امن ہیں بلوچستان میں امدروفت کیلئے تمام شاہراہیں کھلی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں۔
