کوئٹہ کے ریڈ زون کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کر دیا گیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے ریڈ زون کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی گرفتار ی کے بعد سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ کے ریڈ زون کے مر کزی دروازے بند کر دئے گئے جبکہ ریڈ زون میں داخل ہو نے والی شاہراہ پر خار دار تاریں اور بیرئیرلگا کر سڑک کو بند کر دیا گیا۔