کوئٹہ، عمران خان کی گر فتار ی کے خلاف مختلف قومی شاہراہوں کو پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے احتجاجاً بلاک کر دیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی گر فتار ی کے خلاف کوئٹہ سمیت بلو چستان کی مختلف قومی شاہراہوں کو پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے احتجاجاً بلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین سابق وزیر اعظم عمران خان کی گر فتار ی کے خلاف ملک بھر کی طرح پاکستان تحریک انصاف بلو چستان کے مشتعل کارکنوں نے احتجاجاً کوئٹہ،چمن،سید حمید کراس،لورالائی، شیرانی، موسیٰ خیل، مسلم باغ، قلعہ عبداللہ، پشین،خضدار، لسبیلہ، زیارت، ہرنائی،سنجاوی، قلعہ سیف اللہ کی قومی شاہراہوں پر ٹائر جلاکر عمران خان گرفتاری کیخلاف شدید نعرے بازی کر تے ہوئے دھرنے دے دئے جس سے شاہراہوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف بلو چستان کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ کے علا قے ایئر پورٹ روڈ پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج میں صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر عمرانی پھنس گئے جس کے بعد انہیں پیدل اپنی منزل کی جانب گامزن ہو نا پڑ ا۔صوبے بھر میں پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں کے احتجاج سے ٹریفک کا نظام درھم بر ھم ہو نے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔