وزیراعلیٰ بلوچستان نے لواحقین کا کوٹہ بحال کر دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے ایک اور وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے لواحقین کا کوٹہ بحال کر دیا جس کا محکمہ ہائے ملازمت و عمومی نظم ونسق نے باقاعدہ طور پر اعلامیہ بھی جاری کر دیا واضح رہے کہ معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی تعمیل اور صوبائی کابینہ کے 30 مارچ 2023 کو ہونے والے اجلاس میں ایجنڈا آئٹم نمبر 51 پر حکومت بلوچستان نے قاعدہ طور پر (متوفی کوٹہ) بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا سرکاری ملازمین کا عرصہ دراز سے یہ ایک درینہ مطالبہ تھا اور اس مطالبے کو حل کرنے اور لواحقین کے بچوں کے کوٹے کو بحال کرنے کا سہرا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور ان کی کابینہ کو جاتا ہے جنہوں نے مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیا عوام کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان اور کابینہ کے اس عوام دوست فیصلے کو سراہا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے