مون سون بارشوں کے حوالے سے تمام محکموں کو اپنے مشینری اور اسٹاف کو مکمل الرٹ رکھنا چاہیے، طارق الرحمن بلوچ
خاران(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ کی زیر صدارت رواں برس موسمیاتی تبدیلیوں اور مون سون کی پیشگی بارشوں کے اقدامات کے حوالے سے ڈویژنل اور ضلعی آفیسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں رخشان ڈویڑن کے اضلاع ڈپٹی کمشنرز بزریعہ ویڈیو لنک شریک رہے، اجلاس میں بعض متعلقہ محکموں کے افسران کی عدم شرکت پر ان کے خلاف فوری نوٹس لیا گیا، اجلاس سے کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور مون سون بارشوں کے حوالے سے تمام محکموں کو اپنے مشینری اور اسٹاف کو مکمل الرٹ رکھنا چاہیے، صوبائی حکومت رواں برس مون سون بارشوں کے اقدامات کے حوالے سے موثر حکمت عملی کے تحت بروقت اقدامات اٹھارہی ہے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو الرٹ کردیا گیا ہے، مون سون بارشوں کے حوالے سے ہر محکمہ گزشتہ برس کے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات سیلابی صورتحال اور محکموں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سامنے رکھ کر رواں برس کے مون سون بارشوں کے اقدامات سے متعلق ایک جامع اور بہتر اقدامات پر مبنی پلان بنائیں، تمام ڈیپارٹمنٹس ایک دوسرے سے کوارڈینشن میں رہیں، کمشنر رخشان نے کہا کہ مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والے نقصانات سے قبل اقدامات اٹھایا جائے تاکہ کم سے کم نقصان کا سامنا کرنا پڑے، تمام محکموں خصوصاً لوکل گورنمنٹ، میونسپل کمیٹی، بی اینڈ آر، ایری گیشن، ایم ایم ڈی زراعت، پی ایچ ای، ہیلتھ اور لائن ڈیپارٹمنٹس موثر حکمت عملی و لائحہ عمل تیار کریں، کمشنر رخشان نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ اپنے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو فعال بنائیں، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر کنٹرول روم قائم کریں، فلاحی اداروں و فلاحی تنظیموں کے ساتھ کوارڈینشن میں رہیں، عوام الناس کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور اگائی فراہم کرنے میں پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی مدد حاصل کریں، محکمہ ایریگیشن، ایم ایم ڈی، بی اینڈ آر کے ہائی رسک علاقوں میں بروقت مشینری کو پہنچایا جائے، تمام دیہی علاقوں میں پی پی ایچ آئی اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر فرسٹ ایڈ اور ریسکیو کرنے کیلئے انتظامیہ متعلقہ اداروں سمیت رضاکاروں کی بھی ٹیمیں تشکیل دیا جائے اسی طرح صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے رابطے میں رہیں باقی ضروری اقدامات کے لئے ابھی سے اپنا کام شروع کریں تاکہ موثر حکمت عملی کے تحت ہم مون سون بارشوں کے اقدامات کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرسکیں۔