عوام کے جان و مال، کے تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال، کے تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور اس کو بروے کار لانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں موجود امان وامان کی صورتحال کا بزریعہ ویڈیو لنک جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اجلاس میں بزریعہ ویڈیو لنک ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ صالح ناصر،کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ،ڈی جی لیویز،و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ صوبے میں کسی کو بھی بلوچستان کا پر امن ماحول خراب نہیں کرنے دیں گے اور اسی ضمن میں صوبے بلوچستان میں 144کا نافذ کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ جو بھی حالات خراب کرے گا ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جبکہ شر پسند عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمے داری ہے۔ جبکہ حکام امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے اور اہم مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں امنِ عامہ کیلئے جانفشانی سے فرائض انجام دے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا ئے رکھے۔