رانا ثنا اللہ کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی

فیصل آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے مشتعل کارکنان کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے بعد رانا ثنا اللہ کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور پتھراؤ کیا گیا۔فیصل آباد میں رانا ثنا اللہ کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان اور مسلم لیگ ن کے ورکرزکا ایک دوسرے پرپتھراؤ، پولیس طلب کر لی گئی۔پتھراؤ کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور رانا ثنا اللہ کے ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے