اوتھل پولیس نے مختلف کاروائیوں میں چوری شدہ موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد مطلوب ملزمان گرفتار
اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) اوتھل پولیس نے مختلف کاروائیوں میں چوری شدہ موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کر کے چوری میں ملوث و مطلوب ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق اوتھل پولیس نے دو مختلف کاروائیوں میں ایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو نے ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی کی ہدایت پر تھانہ اوتھل پولیس نے دوران سنیپ چیکینگ کراچی کی جانب سے آنے والی موٹر سائیکل یاماھا سی سی 125 رجسٹریشن نمبر KLV-2358 کو مین آر سی ڈی روڈ زیرو پوائنٹ اوتھل کے مقام پر مشکوک جان کر روک کر چیک کیا تو معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل یاماہا رجسٹریشن نمبر متذکرہ بالا کراچی کے تھانہ جمشید کوارٹر کے حدود سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم محمد ابرار ولد عبد الجبار سکنہ سیفی لائن کراچی کوگرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 31/2023 بجرم411 ت۔پ درج کرلیا۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔جب کہ دوسری کارروائی میں اوتھل پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 32/2023 بجرم 379-34 ت پ میں ملوث و مطلوب ملزمان عبد الرزاق ولد غلام قادر،دلمراد ولد علی مراد، کلیم اللہ ولد غلام فرید ساکنان حال اوتھل کو نزد آہورہ اسٹاپ اوتھل کے مقام سے گرفتار کرکے مال مسروقہ کے الیکٹرک کا پول ٹکڑوں کی شکل میں برآمد کئے۔ملزمان کے الیکٹرک کا پول چوری کرنے کے بعد کاٹ کر ٹکروں کی شکل میں موٹر سائیکلوں پر لاد کر کباڑی کی دکان میں فروخت کرنے جارہے تھے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش انتہائی باریک بینی سے جاری ہے۔جن سے چوری کی مزید وارداتوں کے انکشافات متوقع ہیں۔