ہم نیازی حکومت میں لی گئی قرضوں کی واپسی بھی کررہے ہیں ، مولانا عبدالغفور حیدری
قلات(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جسٹس عطاء بندیال پی ٹی آئی کے صف اول میں کھڑا ہے چار ججوں نے ایک فیصلہ دیا اور بندیال نے چار ججوں کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے تین ججوں کی فیصلے کو ملک پر مسلط کرنے کی کوشش کی عدالت عظمیٰ کو نیازی کے لئے استعمال کیا جارہاہے چیف جسٹس مکمل عمران کے ساتھ کھڑے ہیں تو ہم کیسے ان سے انصاف کی امید رکھیں قائد جمعیت نے جس طرح سے ججز کے فیصلے کو مسترد کیا اور کہا کہ ہم اس طرح کے زور آوری کو قبول نہیں کرتے اس پر پوری قوم نے مولانا فضل الرحمان کے بیانہ کا ساتھ دیا اخلاقی طور پر اب بندیال کو استعفیٰ دینا چاہیے آئین نے ہر ادارے کے دائرہ کار متعین کیا ہے ہر ادارے کو آئین اور قانون کے مطابق چلنا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ کوہنگ چھاونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم تھا کہ پی ٹی آئی ڈرامہ کرنے کے لئے مذاکرات پر آئی ہیں جس پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ و پنجاب اسمبلیاں تحلیل کی اب وہی پی ٹی آئی اسمبلیوں میں دربارہ آنا چاہتی ہے ان کو ملکی معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور نہ ہی یہ سنجیدہ لوگ ہے ان سے بات کرنا وقت کا ضیائع ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ قومی اسمبلی بلوچستان اور سندھ اسمبلیاں بھی تحلیل کیا جائے جج صاحبان بھی پی ٹی آئی کے پشت پناہی کرتے ہوئے کہتے ہے کہ چودہ مئی کو انتخابات ہوں انہیں پتہ ہے کہ ملکی حالات پہلے ایک صوبے پھر جنرل الیکشن کی اجازت نہیں دیتے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت میں معیشت کو بہتر بنانے کیلئے کوئی بھی قدم نہیں اٹھائیں اور قرضے پر قرضے لیا اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ملکی معیشت بیٹھ گئی جسے آج ہم بھگت رہے ہیں ہم نیازی حکومت میں لی گئی قرضوں کی واپسی بھی کررہے ہیں اور معیشت کو بہتر بنانے کے لئے بھی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ایک عمارت کو گرانے میں ایک منٹ بھی نہیں لگتی مگر اسی عمارت کو تعمیر کرنے میں سالوں لگتے ہیں ہماری حکومت ملکی معیشت کی بہتری کے لئے کام کررہی ہیں اور ظاہر ہے اس میں وقت بھی لگے گی۔