گاڑی خریدنے کے لیے رقم دینے سے انکار پر بیٹے نے ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
ر اولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر) گاڑی خریدنے کے لیے رقم دینے سے انکار پر سفاک بیٹے نے ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تھانہ دھمیال کی حدود میں پیش آیا جس پر متعلقہ پولیس نے مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا۔پولیس کے مطابق بھائی نے بیان دیا ہے کہ والدہ تسلیم بی بی، بھائی نبیل خان اور افضال خان کے ہمراہ رہائش پذیر تھیں، نبیل نے گاڑی خریدنے کے لیے والدہ سے رقم مانگی اور تلخ کلامی کی۔پولیس کے مطابق ملزم کو سمجھانے کے لیے چچا محمد بشارت اس کے ساتھ اپنی والدہ کے گھر آئے اور بھائی نبیل کو سمجھایا مگر نبیل ضد پر قائم رہا اور کہا کہ مجھے گاڑی کی خریداری کے لیے 4 لاکھ روپے دیں۔والدہ کے انکار پر نبیل طیش میں آگیا اور پسٹل نکال کر فائرنگ شروع کردی، والدہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئیں موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔