کوئلہ کان میں 2 مزدور اندر پھنس کر زیر زمین دب گئے، ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کوئلہ کے کان میں 02 مزدور اندر پھنس کر زیر زمین دب گئے۔ پہاڑ سے آنے والی قریبی ندی سے بارش کا پانی اندر جانے کے بعد 900 فٹ کا ہالج بیٹھ گیا جس کی وجہ سے مزدور ہالج کے اندر پھنس گئے۔ مائنز ریسکیو انسپکٹر/سٹاف، ضلعی انتظامیہ دکی اور مقامی لیبر ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔کوئلے کان کے مالک،۔ پی ٹی ٹھیکیدار، لیبر فیڈریشن، ایف سی 87 ونگ اور مقامی پولیس درج ذیل طریقے سے ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں۔ونگ کمانڈر ایف سی، ڈی سی دکی، ایس پی اور اے سی دکی کا فیلڈ وزٹ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے کئی دورے کیے گئے۔ایمبولینس کے ساتھ ادویات اور ڈاکٹر اور اس کے بعد ایف سی میڈیکل کیمپ امدادی کارکنوں کے ہنگامی علاج کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کل 25 تھیلے راشن اور 87 ونگ ایف سی کی طرف سے 20 تھیلے مزدوروں اور ان کے خاندان کے لوگ جو قلعہ سیف اللہ سے آئے ہیں کو فراہم کیے گئے۔ PDMA کوئٹہ سے مزید 50 بیگ راشن دکی روانہ کر دیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ دکی سیکرٹری مائنز ڈیپارٹمنٹ، کمشنر لورالائی ڈویڑن، کمانڈنٹ لورالائی سکاؤٹس، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ایم این اے اور قلعہ سیف اللہ کے ایم پی اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ جنہیں ریسکیو آپریشن اور ضلعی انتظامیہ دکی کی جانب سے کیے گئے ضروری انتظامات کے بارے میں اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے مزدوروں کے لئے پی ٹی ٹھیکیدار اور کوئلہ کان کے مالک 24 گھنٹے موقع پر موجود ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر دکی کے زیر انتظام مشینری/سامان جو ریسکیو آپریشن میں کام آسکتے ہیں ان کی فراہمی کے لیے دیگر ہالجز سے لا کر استعمال کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے بھی اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ دکی کو اپنا تعاون فراہم کیا۔. ریسکیو آپریشن 04-05-2023 سے اب بھی تک جاری ہے کیونکہ زیر زمین نقل و حمل اور قریبی ہالجز جو ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور پانی نکالا گیا ہے تاکہ ہالج دوبارہ نہ گرے۔ہالج کو 600 فٹ تک صاف کر دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ موسم کی صورتحال، زیر زمین پانی اور مشینری کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ہی دونوں کان کنوں کو نکال لی جائیں گی۔. لیویز، پولیس اور ایف سی کے کیو آر ایف نے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے علاقے میں گشت شروع کر دیا ہے جیسا کہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات، ایک مسلح موٹر سائیکل سوار نے ریسکیو سازوسامان بازار سے لانے والے مائنز لیبر سے موبائل فون/نقدی چھین لی۔ علاؤہ ازیں گزشتہ روز 07 مئی 2023 کو چیف انسپکٹر مائنز بلوچستان عبد الغنی نے بھی معراج ایریا کان کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندان کے افراد سے جائے وقوعہ پر ملاقات کی اور کوئٹہ سے ریسکیو آپریشن مکمل کرنے لئے جدید مشینری بھیجنے کی یقین دہانی کرائی۔ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر مائنز اوونر / پی ٹی ٹھیکیدار اور متعلقہ ہالج کے ڈرائیور کے خلاف مائنز انسپکٹر دکی کی روپورٹ کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔