پنجاب: یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے مابین جھگڑا،گرفتاریاں، متعدد طلباء زخمی
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) پنجاب یونیورسٹی طلباء تنظیموں کے مابین سابق رنجش کی وجہ سے جھگڑا ،جھگڑے میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے جھگڑے کا واقعہ ہیلے کالج میں پیش آیا،طلبا نےایک دوسرے پر آہنی راڈ استعمال کیے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی اقبال ٹاؤن کا بھاری پولیس نفری کےہمراہ بروقت ایکشن ، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے15سے زائد طلبا وکارکن گرفتارکرلیے۔
پولیس کی جانب جمعیت کے ارکان کی گرفتاری اور ایف آرکٹوانے پر کیمپس پل پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کردیا،جمیعت اسلامی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ جمعیت طلبہ کے پر امن کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے،کارکنان پر تشدد میں ملوث قوم پرست غنڈہ گرد عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔
تاہم پولیس کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی لڑائی جھگڑے کے بعد ہونے والا احتجاج ختم کر دیا گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ رفع دفع کروا دیا،پولیس نے احتجاج ختم کروا کر طالب علموں کو یونیورسٹی کے اندر بھیج دیا،کیمپس پل کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ایس پی اقبال ٹائون کا کہنا تھاکہ قانون کے مطابق کاروائی کی جارہی ہے ، دونوں پارٹیز کے خلاف قانون کاروائی کی جارہی ہے۔کچھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور کچھ کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ، احتجاج کرنے والوں نے کچھ ٹائم کیلئے روڈ بلاک کیا تھا ، احتجاج کرنے والوں کو روڈ سے ہٹا دیا گیا،دوبارہ احتجاج کریں گے تو انکے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی ۔
٭٭٭٭