پاک فوج کی کاوشوں سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں متعدد حوصلہ افزا سرگرمیوں کا انعقاد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے مختلف اضلاع میں متعدد حوصلہ افزا سرگرمیوں کا انعقاد کیاگیاپاک فوج اور فرنٹیئر کور کی کاوشوں سے بلوچستان ترقی و خوش حالی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کرکٹ، فٹبال اور یوتھ فیسٹیول سمیت متعدد حوصلہ افزا سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، کھیل اور ثقافت کی بے شمار سرگرمیوں سے امن و خوش حالی کا یہ سفر مضبوط و مستحکم پاکستان کی دلیل بن گیا ہے اس سلسلے میں ضلع حب اور نوشکی میں تقریری مقابلوں میں مختلف اسکولز اور کالجز کے 160 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، لسبیلہ کے فری میڈیکل کیمپس کے دوران مریضوں کی کثیر تعداد کو طبی امداد فراہم کی گئی ضلع کیچ، پنجگور، نوشکی اور ہرنائی میں فٹبال کے مختلف ٹورنامنٹ کھیلے گئے، جس میں ہزاروں تماشائی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور انداز میں شرکت کی ضلع چاغی بھی کھیلوں میں پیچھے نہ رہا، وہاں منعقد کیے گئے کرکٹ میچز میں سینکڑوں شائقین نے شرکت کی، جب کہ سبی میں یوتھ فیسٹیول کے انعقاد سے علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد محظوظ ہوئی ضلع خاران اور ہرنائی میں میرا آئین میری آزادی کی ضمانت پر سیمینار منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مختلف طبقاتِ فکر نے شرکت کی، ان کاوشوں کی وجہ سے صوبے کی عوام بھی پاک فوج اور فرنٹئیر کور کی کاوشوں کی معترف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے