سیاست کا رخ تبدیل ہوچکاہے 30 سال اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کو عوام نے پہچان لئے ہیں،مٹھاخان کاکڑ
ژوب(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر اطلاعات حاجی مٹھاخان کاکڑ نے کہاکہ سیاست کا رخ تبدیل ہوچکاہے 30سال اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کو عوام نے پہچان لئے ہیں سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں عوام کی تقد یر سے کھیلواڑکرنے والوں کو عوام نے مسترد کردئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار قلعہ سیف اللہ کلی جانگیر میں قوم مردانزئی سے تعلق رکھنے والے معتبرین کی جانب صوبائی مشیر کے عزاز میں منعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر باپ پارٹی کے ضلعی صدر نواب ذادہ تورگل جوگزئی سابق ضلعی آرگنائزر۔جمال کاکڑ۔رحیم صبا۔مولوی اکرم۔عبدالرحمٰن مردانزئی مولوی شمس مردانزئی۔ رزاق مردانزئی۔شاہ باران مندوخیل۔فضل امین مندوخیل خدائداد خان کاکڑ ضلعی زکوۃ چیئرمین علامہ قطب الدین خوستی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ 30 تک جمعیت علماء اسلام پشتونخواہ اور شیخ جعفر خان نے عوام کی تقدیر سے وہ کھیل کھیلا گیاجو غیر بھی اسطرح سلوک نہیں رکھتے اج اسی عمل کے نتیجہ میں خود دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں عوام نے انکی قول آور فعل میں تضادکے ردعمل پر احتساب کرکے بلدیاتی انتخابات میں ان سب کوقلعہ سیف اللہ اورژوب میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا مقررین نے کہاکہ مٹھاخان کاکڑ نے ضلع ژوب 4سال کے دوران 17ارب روپے اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامع پہناکر عوام کو تبدیلی کا احساس ہوا ھے اج شیرانی اور قلعہ سیف میں عوام مٹھاخان کاکڑ کی قیادت چاہتے ہیں مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور شیخ نے 30 سال تک شہنشائت کرکے عوام کو اندھروں میں رکھااج عوام نے ان سیاست دانوں کومسترد کیاگیااس لئے لوگ جوکدرجوک باپ پارٹی میں میں شامل ہورہے ہیں اور کاروان کے ساتھ متحد ہورہے ہیں۔