ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، حاجی نورمحمد خان دمڑ

زیارت(ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ زیارت کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کیلئے وعلماء سمیت ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد ہمارا ساتھ دے کر ہمارے کاروان میں شامل ہوجائے وعلماء ہمارے لئے قابل قدر و قابل احترام ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے زیارت میں وعلماء ونگ کے اجلاس سے خطاب اور کواس پرائمری سکول کی زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا بی اے پی ضلع زیارت وعلماء ونگ کااجلاس زیر صدارت ضلعی آرگنائز مولانا نجم الدین ثاقبت کے زیر صدارت منعقدہ ہوا اجلاس میں ڈپٹی آرگنائزر مولوی عبدلصمدضلع زیارت کے جید وعلماء کرام نے کثیرتعداد میں شرکت کی اجلاس میں وعلماء ونگ کو ضلع زیارت میں فعال بنانے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر وعلماء ونگ کے آرگنائزنگ کمیٹیوں کی تشکیل اورآنے والے عام انتخاب سمیت وعلماء کو درپیش مسائل پر غور پر تفصیلی سے بات کی وعلماء ونگ کے عہدیداروں نے اس عزم کااظہار کیا کہ وعلماء ونگ کو ضلع زیارت میں مزید فعال بنانے کیلئے ضلع بھرمیں وعلماء رابطہ مہم شروع کرینگے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع زیارت کے جید وعلماء کرام ہمارے کاروان کا حصہ ہے میں وعلماء کرام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے وعلماء کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرونگا وعلماء سے کرام کوشش کرے کہ ضلع بھرمیں جید وعلماء کرام سے رابطہ کرکے انہیں کاروان میں شامل کرکے وعلماء ونگ کو ضلع بھرمیں فعال و مضبوط بنانے کیلئے جدوجہد کو مزید تیز کرے اس کے علاوہ سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کلی کواس کا دورہ کیا اورزیر تعمیر پرائمری سکول کی بلڈنگ کی تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور سکول کی بلڈنگ میں استعمال ہونے میٹریل تعمیر کی گئی چاردیواری کا جائز ہ لیا پرائمری سکول کی بلڈنگ میں ناقص میٹریل کے استعمال سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے زیر تعمیرسکول کی بلڈنگ کی چاردیواری کو خود گراکر ایکسین بلڈنگ کو پرائمری سکول کلی کواس سمیت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی کھڑی نگرانی، پی سی ون کے مطابق تعمیر یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے ترقیاتی منصوبوں کو پی سی ون کے مطابق معیاری بنائے گے تاکہ ان ترقیاتی منصوبوں سے عوام دیرپا استفادہ حاصل کرسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے